سماہنی (کشمیر ڈیجیٹل)وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے اہلیان سماہنی سے کیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا ، دہائیوں سے سب ڈویژن سماہنی میں کٹھائی میں پڑے گرڈ اسٹیشن کے کام کا آغاز کر دیا گیا ۔
سماہنی سے وزیر اعظم کے حمایتی سابق امیدوار اسمبلی چوہدری محمد رزاق نے وفد کے ہمراہ گرڈ اسٹیشن کی جگہ کا دورہ کیا اور محکمہ برقیات کے آفیسرز اور پراجیکٹ منیجر سے بریفنگ لی اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان سماہنی کی خوش قسمتی ہے کہ چوہدری انوار الحق جیسا عظیم وزیر اعظم ملا۔
انہوں نے کہا کہ اہلیان سماہنی وزیر اعظم کی آواز بنیں ، اڑھائی ارب روپیہ سماہنی کے مختلف پراجیکٹس پر لگ چکا ہے
انہوں نے کہا کہ جب بھی وزیر اعظم سماہنی کا دورہ کریں گے ان کا والہانہ استقبال کیا جائے گا ، وزیر اعظم جلد گرڈ اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھیں گے اسی طرح سماہنی کے دیگر مسائل بھی وزیر اعظم حل کریں گے
حکومت طلباء یونینز کے الیکشن شیڈول کا اعلان کرے ورنہ 22اپریل کو ریاست گیر احتجاج کرینگے،طلباء ایکشن کمیٹی