محکمہ پولیس آزادکشمیر کا ملازمین کے بچوں کی تعلیم کیلئے بڑااقدام ،100فیصد فیس ادائیگی کی منظوری

مظفر آباد:انسپکٹر جنرل آزادکشمیررانا عبدالجبار پولیس کی زیر صدارت آزاد کشمیر پولیس کی ویلفیئر کمیٹی کا اہم اجلاس ،پولیس کے سکیل 1 تا 9 کے ملازمین کے زیر تعلیم بچوں کی 100فیصد سمسٹرفیس ادا کرنے کی منظوری ۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آزادکشمیررانا عبدالجبارکی زیر صدارت ویلفیئر کمیٹی کے سہ ماہی اجلاس میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے منظور شدہ تعلیمی اور ٹیکنیکل اداروں میں پولیس کے 1 تا 9 سکیل کے ملازمین کے زیر تعلیم بچوں کی 100فیصد سمسٹرفیس ادا کئے جانے کی تاریخی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں کمیٹی نے ملازمین پولیس کے بچوں کے سکالرشپس ، بچیوں کے جہیز فنڈ، مرحوم ملازمین کے ورثاء کو کفن دفن کے اخراجات کی ادائیگی اور عید الفطر کے موقع پر شہداء پولیس کے بچوں کے لئے عیدی وغیرہ کی بھی منظوری دی گئی۔

پولیس کے کم آمدنی والے ملازمین (نائب قاصد، فالور، اردلی کانسٹیبل ،کانسٹیبل ہیڈ کانسٹیبل ) کی ویلفیئر کے سلسلہ میں ان کے 34 بچے جو پاکستان اور آزاد کشمیر کے منظور شدہ مختلف تعلیمی اورٹیکنیکل اداروں میں زیر تعلیم ہیں کی 100فیصد سمسٹرفیس کی پولیس ویلفیئر آمدنی سے ادائیگی کی خصوصی منظوری دی گئی۔

ملازمین نے ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس بر وقت طلب کر کے زیر تعلیم بچوں اور بچیوں کی شادی سے متعلقہ مالی مشکلات کا ازالہ کرنے پر انسپکٹر جزل پولیس کا شکریہ ادا کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں : آزادکشمیر میں ای چالان سسٹم کی تیاریاں، محکمہ پولیس اور جے ایس زندگی بینک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

Scroll to Top