مظفرآباد: یکم مئی سے 9 مئی 2025 تک شیڈول 35ویں نیشنل گیمز میں آزاد کشمیر کا 150 رکنی دستہ حصہ لے گا،4روزہ ٹرائل کا آغاز آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اس سال ملک میں کھیلوں کا سب سے بڑا ایونٹ نیشنل گیمز کراچی میں منعقد ہوگا جس میں مردوں کے 26 اور خواتین کے 23 کھیلوں کےمقابلے ہوں گے۔
گیمز میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور ملک کے مختلف شعبوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔آزاد جموں و کشمیر کا دستہ 29 اپریل 2025 کو شہرقائدکیلئے روانہ ہوگا۔
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس ملک شوکت حیات خان نے بتایا کہ یہ دستہ 22 مختلف شعبوں میں آزاد کشمیر کی نمائندگی کرے گا جن میں مرد اور خواتین شامل ہیں۔
آزاد کشمیر کے کھلاڑی ایتھلیٹکس (مرد اور خواتین)، بیڈمنٹن (مرد اور خواتین)، ٹیبل ٹینس (مرد اور خواتین)، باکسنگ (مرد اور خواتین)، ویٹ لفٹنگ (صرف مرد)، تیر اندازی (صرف مرد)شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کے زیراہتمام حویلی کہوٹہ اور وادی لیپہ میں والی بال ٹورنامنٹس شروع، دلچسپ مقابلے
سکواش (صرف مرد)، جوڈو (مرد اور خواتین)، نیٹ بال (صرف خواتین) ، کارپوریشن (صرف خواتین) ، تائیکوانڈو (مرد اور خواتین)، ووشو (مرد اور خواتین) اور کشتی (صرف مرد) حصہ لیں گے۔
آزاد کشمیر کے وزیر کھیل عاصم شریف بٹ نے محکمہ کو ریاست بھر میں ٹرائلز منعقد کرنے اور میرٹ کی بنیاد پر انتخاب کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ہدایات دی ہیں۔
نیشنل گیمز کے لیے آزاد کشمیر کے ایتھلیٹکس اور بیڈمنٹن ٹیموں کے ٹرائلز 10 اپریل کو صبح 10 بجے جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوں گے۔
ٹیبل ٹینس، باکسنگ اور ویٹ لفٹنگ کے ٹرائلز 11 اپریل کو ضلع میرپور میں ہوں گے جبکہ تیر اندازی اور سکواش کے ٹرائلز 12 اپریل کو ضلع مظفرآباد میں ہوں گے۔
اسی طرح مظفرآباد میں جوڈو، نیٹ بال، کراٹے، ہینڈ بال، تائیکوانڈو، ووشو اور ریسلنگ کے ٹرائلز 13 اپریل کو ہوں گے۔
ڈی جی سپورٹس شوکت حیات نے نوجوانوں کو ٹرائلز میں بھرپور حصہ لینے کی خصوصی ہدایت کی ہے تاکہ میرٹ پر سلیکشن ہو سکے اور نوجوانوں کو قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع مل سکیں۔