سرکاری ادارےعوامی استحصال میں ملوث، ہرمحاذپر عوامی حقوق کی جنگ لڑیں گے ، زاہد مغل

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)ہمارے تعلیمی نظام کا حال یہ ہے کہ بیوروکریٹس سرکاری اداروں کے بجائے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو اپنے بچوں کی تعلیم کیلئے ترجیح دیتے ہیں ، عدالتی نظام کی ابتری کی حالت یہ ہے کہ جس کے پاس پیسہ ہے اسی کو انصاف میسر ہے ۔ان خیالات کا اظہار چنار پبلک موومنٹ کے بانی زاہد مغل نے کشمیر ڈیجیٹل پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔

بانی چیئرمین زاہد مغل کا کہنا تھا کہ ریاست میں تمام تعلیمی اداروں کو ہی دیکھ لیں کس حال میں ہیں ۔ بیورکریٹس اور ایم ایل ایز بڑے عہدوں پر براجمان ہیں حتیٰ کہ جو تعلیمی اداروں کے سربراہان ہیں ان کے بچے سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کے بجائے نجی تعلیمی اداروں میں کام تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔ اور سرکاری تعلیمی اداروں پر عدم توجہ کی وجہ سے بیوروکریٹس بھی اپنے بچوں کو سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل نہیں کرواتے ۔

بانی چنار پبلک موومنٹ زاہد مغل کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں تھانوں کا کلچر کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ چنار پبلک موومنٹ کا بنیادی مقصد عام آدمی کی آواز بننا اور عوام پر ہونیوالے ظلم وستم کیخلاف ہرمحاذ پر آواز بلند کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دیگر اضلاع کی نسبت دارلحکومت مظفرآباد میں ظلم کی انتہا ہوچکی ، تھانہ کچہری ہو یا شہری زندگی ، محکمہ مال ، تحصیلدار ہو یا پٹواری ، تمام سرکاری محکمے عوام پر مظالم کی انتہا کررہے ہیں۔

زاہد مغل کا کہنا تھا کہ گزشتہ 75 سال سے عوامی حقوق کا استحصال ہوارہا ہے ۔ اس استحصالی نظام کیخلاف عوامی ایکشن کمیٹی تشکیل دی گئی، اگر یہ کمیٹی نہ بھی بنتی تو عوام اس استحصالی نظام سےاتنی تنگ آچکی ہے کہ کوئی نہ کوئی فورم سامنے لانا ہی پڑتا ۔ تھانہ ،کچہری کلچر،تعلیمی استحصال کیخلاف چنار پبلک موومنٹ ایک موثر عوامی آواز بن چکی ہے ۔

Scroll to Top