مظفرآباد: آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ گزشتہ روز کے مقابلے آج سونے کے نرخوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مظفر آبادصرافہ جیولرز کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 8 اپریل 2025 کو مرکزی صرافہ مارکیٹ مظفرآباد میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 22 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونا 2 لاکھ 76 ہزار 65 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح 22 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 11 ہزار 900 روپے اور 10 گرام 2 لاکھ 67 ہزار 405 روپے میں دستیاب ہے۔
گزشتہ روز 7 اپریل 2025 کو 24 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 24 ہزار روپے اور 10 گرام سونا 2 لاکھ 77 ہزار 775 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔ یعنی آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 710 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، جو گزشتہ روز کے 3 لاکھ 13 ہزار 900 روپے سے کم ہو کر آج 3 لاکھ 11 ہزار 900 روپے پر آ گئی ہے جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونا 2 لاکھ 69 ہزار 120 روپے سے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 405 روپے ہو چکا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے مختلف شہروں بشمول کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، کوئٹہ، سیالکوٹ، حیدرآباد، سکھر، بہاولپور، گلگت، سکردو، خانیوال، چنیوٹ اور جھنگ سمیت دیگر شہروں میں سونے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔ آج 8 اپریل 2025 کو ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 28 ہزار روپے اور 22 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 744 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج کے تازہ ترین نرخ کچھ یوں ہیں: 24 قیراط سونا فی 10 گرام 2 لاکھ 81 ہزار 207 روپے اور 22 قیراط سونا فی 10 گرام 2 لاکھ 57 ہزار 774 روپے میں دستیاب ہے۔ جبکہ 21 قیراط سونا فی تولہ 2 لاکھ 87 ہزار 74 روپے، 20 قیراط سونا 2 لاکھ 73 ہزار 404 روپے اور 18 قیراط سونا 2 لاکھ 46 ہزار 63 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ 10 گرام کی قیمتیں بھی اسی تناسب سے ہیں جن میں 21 قیراط 2 لاکھ 46 ہزار 57 روپے، 20 قیراط 2 لاکھ 34 ہزار 340 روپے اور 18 قیراط 2 لاکھ 10 ہزار 906 روپے مقرر کی گئی ہیں۔
چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی اور یہ بدستور 3 ہزار 400 روپے فی تولہ پر برقرار ہے اوربین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں استحکام کا رجحان ہے، جہاں 24 قیراط فی اونس سونا 2,336 امریکی ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔