راچڈیل:آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی کی تحصیل چڑہوئی سے تعلق رکھنے والے راجہ شفیق کو پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کا چیف میڈیا کوآرڈینیشن مقرر کر دیا گیا ۔
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے صدر چوہدری عبدالرحمن آرائیں نے وفد کے ہمراہ کوآرڈینیٹر انٹرنیشنل افیئرز بیرسٹر امجد ملک سے راچڈیل میں ملاقات کی۔
چوہدری عبدالرحمن آرائیں نے اس موقع پر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کے میڈیا شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے راجہ شفیق احمد کی بے مثال محنت و لگن کا تذکرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ راجہ شفیق احمد کی ذاتی خصوصیات، ان کی جماعتی وفاداری اور ان کا دلی وابستگی کا جذبہ ہمیشہ رہنمائی کا نشان رہا ہے۔ ان کی بے لوث محنت نے جماعت کے اندر ایک ایسی تنظیمی طاقت کو جنم دیا ہے جس کی مثال کم ہی ملتی ہے۔
چوہدری عبدالرحمن آرائیں نے راجہ شفیق احمد کو مسلم لیگ ن آزاد کشمیر برطانیہ کا ہیڈ آف میڈیا کوآرڈینیشن مقرر کرنے کی سفارش کی۔
اس تجویز پر اتفاق کیا گیا کہ سینیٹر اسحاق ڈار کی مشاورت سے فیصلہ جماعتی مفادات اور میرٹ کی بنیاد پر کیا جائیگاتاکہ قیادت کی انتخابی حکمت عملی مزید مضبوط اور نتیجہ خیز ہو۔ اس ملاقات میں راجہ حق نواز جانباز، ظفر محمود، راجہ شفیق اور راجہ محمود بھی موجود تھے۔
راجہ شفیق کو پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کا چیف میڈیا کوآرڈینیشن ہونے پردوست احباب اور کارکنان نے مبارکباد دیتے ہوئے انکی ایڈجسٹمنٹ کا خیر مقدم کیا ہے۔