مظفر آباد(سید ہیصم حسین نقوی،کشمیر ڈیجیٹل ) آزاد کشمیر حکومت کے وزیر سماجی بہبود آبادی و ترقی نسواں سید بازل علی نقوی کی کلوچھ کے مقام پر شمولیتی پروگرام میں شرکت ،عوام نے فقید المثال استقبال کیا ، اس موقع پرمتعدد افراد نے مختلف پارٹیاں چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔
وزیر حکومت نے شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں نئے آنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، پیپلز پارٹی کا حلقہ دو میں مقابلہ غربت، جہالت اور بےروزگاری سے ہے ،آئندہ الیکشن میں میرے علاوہ کسی بھی امیدوار کو یہ نہیں معلوم کے وہ کس جماعت کا ٹکٹ لے گا، ہم پیپلز پارٹی میں تھے ہیں اور رہیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ میں عوام سے بھی امید رکھتا ہوں کہ وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ جڑے رہیں گے کیونکہ پیپلزپارٹی تمام برادریوں کا گلدستہ ہے ،اس موقع پرکلوچھ کی مغل اور عباسی برادری نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پرکسی غیر آئینی اقدام کو قبول نہیں کرینگے ،پیپلزپارٹی آزاد کشمیر
دریں اثنا ء وزیر حکومت بازل نقوی نے کشمیر ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کلوچھ گائوں 1970 سے مسلم کانفرنس کا گڑھ رہا ہے۔2011 تک مسلم کانفرنس اس گائوں سے الیکشن جیتتی رہی۔
انہوں نے کہا کہ اس گائوں میں جو تعمیر وترقی ہوئی وہ پیپلزپارٹی کے دور میں ہوئی یہ گائوں مسائل کا گڑھ ہے اور آج یہاں سے 98فیصد لوگوں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔
وزیر حکومت نے کہا کہ اس گائوں کے لوگوں کے مطالبات پورے کرینگے اور گائوں کو ماڈل ویلج بنا کردکھائیں گے ،الیکشن سر پر ہیں اور گائوں کے گائوں پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی لوگ جوق در جوق ہماری پارٹی میں شامل ہوں گے ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ مہنگائی ، بیروزگاری سے ہے ، ہم نے ہر دور میں کام کیا اور آئندہ بھی ہم عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرینگے ۔