پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی ضلعی تنظیم نو کے سلسلے میں دس اضلاع سے کنو ینئرزکی نامزدگی کی گئی ہے جو اندر پندرہ ایام الیکشن کا انعقاد ممکن بنا کر تجاویز مرکز کو بھیجیں گے
بعد ازاں انہی تجاویز کی روشنی میں تنظیموں کا اعلان کیا جائے گا ۔
ہر ضلع سے ایک کنوینئر کی ترتیب کے مطابق دس اضلاع سے بذیل ناموں کو نوٹیفائیکیا گیا ہے، چوہدری لطیف اکبر، چوہدری محمد یٰسین ، سردار یعقوب خان، چوہدری پرویز اشرف ، فیصل ممتاز راٹھور، میاں عبدالوحید ، سردار جاوید ایوب، سردار ضیاء القمر ، چوہدری قاسم مجید، صاحبزادہ اشفاق ظفر اور غازی منظور۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی ضلع سطح پر تنظیم سازی کیلئے کمیٹیاں قائم
اسی طرح پیپلز یوتھ آرگنائزیشن آزاد کشمیر کی مرکزی تنظیم کے لیے سردار ضیاء القمر کو کنو ینئر نامزد کیا گیا ہے جبکہ خواتین ونگ کی تنظیم سازی کے لیے محترمہ نبیلہ ایوب کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔