مظفر آباد،پتنگ بازوں کیخلاف کارروائی،متعدد گرفتار،سامان ضبط کرلیا گیا

مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل )آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں پتنگ بازوں کے کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ،پولیس کا چھاپہ ، متعدد گرفتار، سامان ضبط کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مظفر آباد شہر میں جان لیوا پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤ ن کیا گیا ،متعدد گرفتاریاں کی گئیں اور پتنگ بازی کا سامان ضبط کیا گیا ۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔پتنگ بازوں نے آزاد کشمیر کا رخ کرلیا،مصروف بازاروں میں کھلے عام فروخت

ایس ایچ او سٹی راجہ عنصر سجاد خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پتنگ فروشوں کے خلاف کار رروائی کرتے ہوئے ملک ساجد ولد ملک رحمت دین ساکن خواجہ محلہ، محمد مقبول ولد غلام محمد قوم مغل ساکن لیپہ حال طارق آباد اور محمد شاہزیب ولد محمد اقبال قوم عباسی ساکن رنجاٹہ کو گرفتار کر کے انکے قبضے سےتیار شدہ پتنگیں اور دھاتی ڈوروں کے علا وہ (میٹل کی تار) کا میٹریل قبضہ میں لے لیا۔

پولیس نےملزمان کے خلاف بالترتیب مقدمات علت نمبر 109/25, 108/25 اور 107/25 بجرم APC-188 درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

 

Scroll to Top