شہداء کی قربانیوں کو سلام: بھمبر میں بھرپور ریلی کا انعقاد

بھمبر، آزاد کشمیر: ضلعی ہیڈکوارٹر بھمبر میں شہداء کی عظمت اور تکریم کے لئے ایک شاندار ریلی نکالی گئی جس میں پاکستانی و کشمیری پرچم اٹھا کر شہداء کے لواحقین اور سول سوسائٹی کے افراد نے ڈی سی آفس بھمبر سے چلڈرن پارک تک مارچ کیا۔

ریلی میں ایس ڈی ایم محمد عیص بیگ سمیت دیگر شرکاء نے فلک شگاف نعرے لگائے اور مختلف مقامات پر شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ مسلح افواج پاکستان کے شہداء، سول شہداء، مقبوضہ کشمیر کے شہداء، آزاد کشمیر بھر کے شہداء اور فلسطین کے شہداء کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات پر فرض کی ادائیگی کے دوران جان دینے والے شہداء کو یاد کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی جماعتوں کے پاس عوامی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے کوئی روڈ میپ نہیں، فرحت علی میر

شرکاء کا کہنا تھا کہ شہداء کی عظمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ ایسے عناصر جو دشمن کے ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے شہداء کے خلاف گفتگو کرتے ہیں، ان کی مذمت کی جانی چاہیے اور ان کو فوراً گرفتار کیا جانا چاہیے۔ ریلی میں شہداء کے ورثاء نے بھی شرکت کی اور کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ وطن کی خاطر جان دینے والے ہر فرد کی قربانی کی کیا قیمت ہوتی ہے۔

Scroll to Top