آزاد کشمیر میں اہم آئینی عہدے خالی، عوام مشکلات کا شکار

مظفرآباد : آزاد جموں و کشمیر میں متعدد اہم آئینی عہدے طویل عرصے سے خالی چلے آ رہے ہیں جن کی وجہ سے نظامِ حکومت اور عوامی امور شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں ججز کی چار آسامیاں بدستور خالی ہیں۔ اس کے علاوہ چیئرمین سروس ٹریبونل، چیئرمین احتساب بیورو اور چیف الیکشن کمشنر کی تقرری بھی تا حال عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ ان اہم ترین آئینی عہدوں کے خالی ہونے کے باعث نہ صرف عوام کو انصاف کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے بلکہ ادارہ جاتی کام بھی شدید متاثر ہو رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد سے ان آئینی آسامیوں پر تقرریوں کا عمل تعطل کا شکار ہےجس سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ حکومت اس اہم معاملے پر سنجیدہ اقدامات اٹھانے میں ناکام رہی ہے۔

Scroll to Top