آزاد کشمیر کی فضاؤں میں پرواز: پیراگلائیڈنگ کا نیا مرکز مظفرآباد

مظفرآباد :آزاد کشمیر کی حسین وادیاں اب نہ صرف زمینی سیاحت کا مرکز ہیں بلکہ آسمان کی بلندیوں میں بھی سیاحوں کو اپنی جانب کھینچ رہی ہیں۔ حالیہ دنوں میں پیراگلائیڈنگ کے شوقین افراد بڑی تعداد میں مظفرآباد کا رخ کر رہے ہیں، جہاں قدرتی حسن اور پہاڑوں کی دلکش چھاؤں میں پرواز کا الگ ہی مزہ ہے۔

پیراگلائیڈرز مظفرآباد کے سرراہ کے مقام سے فلائٹ کا آغاز کرتے ہیں اور پورے مظفرآباد شہر کی فضائی سیر کرواتے ہوئے مخصوص ایئرپورٹ رن وے پر لینڈ کرتے ہیں۔ یہ پُرفضا مقام نہ صرف سیاحت کے لیے بلکہ پیراگلائیڈنگ کے لیے بھی انتہائی موزوں اور محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ خوبصورت نظارے، بلند پہاڑ، نیچے بہتی نیلم ندی اور مظفرآباد شہر کا فضائی منظر سیاحوں کو ایسا یادگار تجربہ فراہم کرتا ہے جو وہ مدتوں بھول نہیں پاتے۔

فضا میں اڑتے رنگ برنگے پیراگلائیڈرز نے سیاحوں کا دل موہ لیا ہے اور یہ مقام آہستہ آہستہ قومی اور بین الاقوامی پیراگلائیڈنگ کے مراکز میں اپنی پہچان بنا رہا ہے۔

Scroll to Top