مظفر آباد، یونائیٹڈ کشمیر یوتھ آرگنائزیشن کی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

مظفر آباد:سنٹرل پیرس کلب کے سامنے یونائیٹڈ کشمیر یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اور راجہ غلام مجتبیٰ کے حالیہ بیان کیخلاف ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔

چیئرمین یونائیٹڈ کشمیر یوتھ آرگنائزیشن سردار اشتیاق لیاقت اعوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہماری حفاظت کی ضامن ہے ہر اس جھوٹے پروپیگنڈے کو ناکام بنائیں گے جو ملک پاکستان اور افواج پاکستان کے خلاف ہو گا

انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کو یہ چیز واضح کرنی چاہے کہ ایسے افراد جو ہماری حفاظت کیلئے جانیں قربان کرنے والوں سے بندوقیں چھیننے کی بات کرتے ہیں کیا وہ عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندے ہیں

ایڈووکیٹ یاسر عباس نے بھی ایسے عناصر کی بھرپور مذمت کی جو ریاست پاکستان کیخلاف ایک منظم پروپیگنڈاکررہے ہیں۔

ریلی کے شرکاء نے ریاست پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی اور ملک پاکستان اور افواجِ پاکستان کی سلامتی کے دعا کی۔

Scroll to Top