وادی لیپہ،پاک فوج کےزیراہتمام بی ایچ یو چک مقام میں فری میڈیکل کیمپ

وادی لیپہ: وادی لیپہ کے بی ایچ یو چک مقام میں پاک فوج کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد، فری ادویات تقسیم کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے مقامی یونٹ نے بی ایچ او چک مقام لیپہ ویلی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، جہاں ماہر ڈاکٹروں نےمریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں ۔

فری میڈیکل کیمپ میں جلد کے ماہر ڈاکٹر بھی شامل تھےجنہوں نے جلد کے مریضوں کو چیک کیا اور خصوصی مشورے اور ادویات دیں۔

یہ کیمپ عوام کیلئے بڑا ریلیف ہے جہاں ضرورت مند افراد بلا معاوضہ معیاری طبی سہولیات حاصل کر رہے ہیں۔

کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مزمل نے کہا کہ وادی لیپہ میںہر گھر میں دو سے تین افراد جلد کی بیماریوں کا شکارہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں میں آگاہی نہیں ہے کہ علاج کیسے کرانا ہے،کئی جڑی بوٹیوں کی وجہ سے الرجی ہوتی ہے، چمبل بھی کافی لوگوں کو ہوئی ہے۔

ڈاکٹر مزمل نے کہا کہ جلد کی بیماریوں کا 70فیصد علاج بغیر ادویات کے ہوسکتا ہے، وادی لیپہ میں بچے زیادہ متاثر ہیں ۔

انکا کہناتھا کہ کچھ صابن بھی بیماریاں پھیلانے کا سبب ہیں کیونکہ وہ ایسے جراثیم کو بھی مار دیتے ہیں جو جلد کی حفاظت کرتے ہیں۔

Scroll to Top