نیلم، برفانی تودے تلے دبے 3نوجوانوں کی لاشوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کا دوبارہ آغاز

نیلم:وادی نیلم میں دودگئی برفانی تودے کے نیچے دب کر جاں بحق ہونیوالے 3نوجوانوں کی ڈیڈ باڈیز کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا۔

ایس ڈی ایم اے نیلم کے مطابق پاک فوج کی ٹیمیں مقامی لوگوں کے تعاون سے سرچ آپریشن کررہی ہیں۔

گریس ویلی پھولاوئی کے تین نوجوان منیر،عقیل،وحید24فروری کودودگئی کےمقام پر بھاری برفانی تودےکی زد میں آکر دب گئے تھے۔

شدید برف باری کی وجہ سے تینوں نوجوانوں کی ڈیڈ باڈیز نہیں نکالی جا سکی تھیںاور ریسکیو آپریشن کو معطل کرنا پڑا تھا۔

پاک فوج کی خصوصی ٹیموں نے گزشتہ روزسے ڈیڈ باڈیز کو نکالنے کیلئےسرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وادی نیلم، برفانی تودہ گرنے سے 4 افراد دب گئے، تلاش جاری، ایک معجزانہ طور پر بچ گیا

Scroll to Top