بھمبر: بھمبر میں پبلک ٹرانسپورٹ میں سی این جی سلنڈرز کی تنصیب پر پابندی عائدکردی گئی،خلاف ورزی پرگرفتاری و سخت سزائیں ہوں گی ،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مرزا ارشدمحمودجرال نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں جنڈی چونترہ سیاحتی مقام پر پنجاب کی حدود سے آئی پبلک ٹرانسپورٹ مسافر وین میں سی این جی سلنڈر نصب ہونے کے باعث آگ بھڑک اٹھی تھی ۔
واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھااس تمام ترصورتحال میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے عوامی شکایات پرایکشن لیتے ہوئے سی این جی سلنڈرز کی روک تھام کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کرتے ہوئے پولیس مجسٹریٹس کو تحت ضابطہ عمل درآمد اور محکمہ اطلاعات کو بھرپور آگاہی مہم کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عید الفطر کے دوران عارضی نصب مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد