مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل ) وفاقی حکومت کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی پر پیپلزپارٹی کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے کمیٹی کی تشکیل کے بعد صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر چوہدری محمد یاسین ، سپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، وزیر حکومت و سیکرٹری اطلاعات سردار جاوید ایوب نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی غیر آئینی اقدام کو قبول نہیں کیا جائے گا۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔آزاد کشمیرکے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے وفاقی وزیر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لئے آئین کے تحت وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت کے ساتھ پینل جاتا ہے اور ریٹائرڈ جج یا گریڈ 20 کے آفیسر کا معیار آئین میں طے شدہ ہے پاکستان پیپلزپارٹی آئین سے متصادم کسی اقدام کو قبول نہیں کرے گی ۔