مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)انسپکٹر جنرل پولیس آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے مفاد سر کار و انتظامی امور کے پیش نظرماتحت اعلیٰ پولیس حکام کے تبادلہ جات عمل میں لانے کی منظوری دیدی ۔
مہدی خان اانسپکٹر ضلع کوٹلی کو تبدیل کر کے پونچھ ڈسپوزل پولیس تعینات ، محمد عامر فاروق انسپکٹرضلع سدھنوتی کو تبدیل کرے میرپور تعینات کردیا گیا ، انسپکٹرٹریفک پولیس محمد جہا نگیر حال ڈی ٹی آئی کو تبدیل کردیا جبکہ معطل انسپکٹر میرپور تاحکم ثانی بخالف خالی آسامی پی آئی راولاکوٹ تعینات کردیا،
انسپکٹر غلام رسول کو کرائم برانچ میں تعیناتی کا حکم جاری، انسپکٹر ریاض الحق متعین احتساب بیورو کو عرصہ تعیناتی مکمل کرنے کے باعث آبائی محکمہ پولیس واپس تبدیل کرکے سپیشل برانچ تعینات کردیاگیا۔انسپکٹر راجہ منصف خان سپیشل برانچ محکمہ داخلہ کی تنخواہ مرکزی دفتر پولیس کے مزانیہ میں احتساب بیورو کیلئے ریاض الحق انسپکٹر کی جگہ تعینات کردیا
روزینہ اختر سب انسپکٹر ضلع کوٹلی کی خدمات بلحاظ سنیارٹی اپنے ہی پے سکیل میں بخلاف خالی آسامی انسپکٹر بوجہ تر قیابی محمد شہزاد انسپکٹر بطور ڈی ایس پی میرپور تعینات کردیا ۔
نوخیز اختر سب انسپکٹر کوٹلیکی خدمات بلحاظ سنیارٹی اپنے ہی پے سکیل میں بخلاف خالی آسامی بوجہ ترقی انسپکٹر سکندر اعظم تعینات کردیا گیا۔ محسن علی سب انسپکٹرمظفرآباد کو تبدیل کرکے انسپکٹر غلام رسول کی جگہ تعینات کردیا گیا ۔
نبیلہ شاہ سب انسپکٹر ضلع میر پور کی خدمات بالحاظ سنیارٹی کو ٹیلی کمیونیکیشن تعینات کردیا گیا ۔ سب انسپکٹر صداقت حسین کوٹلی کی خدمات بلحاظ سنیارٹی انسپکٹر سہیل یوسف بطور ڈی ایس پی تعینات کردیا گیا ہے۔
محمد آصف عظیم سب انسپکٹر متعینہ ضلع میر پور کی خدمات بلحاظ سنیارٹی اپنے ہی پے اسکیل میں بخلاف خالی آسامی انسپکٹر بوجہ ترقیابی انسپکٹر محمد سعیدکی جگہ تعینات کردیا گیا۔
انسپکٹر کوٹلیآصف ضیاء کی خدمات بخلاف خالی آسامی انسپکٹر بوجہ تبادلہ طارق محمود ماسلہریا انسپکٹر ٹیلی کمیونیکیشن تعینات کردیا گیا ۔نوید الطاف سب انسپکٹر میر پور کو انسپکٹر آصف ضیاء کی جگہ تعینات کردیا گیا۔نوید احمد سب انسپکٹر کوٹلی کو ترقی دے کر انسپکٹر تعیناتی کی منظوری دیدی۔ حکم ہذا فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔