کمشنر پونچھ مسعود الرحمن نے تولی پیرلسڈنہ روڈ پر سفر تحفظ کیلئے اہم اقدامات اٹھالئے

راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل)تولی پیر،لسڈنہ روڈ پر سفری تحفظ کیلئے اہم اقدامات اٹھا لئے۔ کمشنر پونچھ مسعود الرحمن کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد ہوا۔کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمن کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تولی پیرلسڈنہ نو تعمیر شدہ سڑک پر محفوظ سفر کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں سڑک کے خطرناک موڑوں پر حفاظتی دیواروں، پیراپیٹس اور سائن بورڈز کی تنصیب کے حوالے سے لائحہ عمل بنایا گیا اور محکمہ شاہرات اس پر جلد کام شروع کرے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور محکمہ شاہرات کے افسران پر مشتمل ایک کمیٹی سڑک کا دورہ کرے گی اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لے گی۔

مزید برآں، یہ طے پایا کہ خطرناک موڑوں پر ایک ہفتے کے اندر اندر حفاظتی دیواریں تعمیر کی جائیں گی تاکہ سفری سہولیات کو مزید محفوظ بنایا جا سکے۔اجلاس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن پونچھ، چیف انجینئر شاہرات پونچھ، ڈپٹی کمشنر پونچھ سردار عمر فاروق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راولاکوٹ عثمان ممتاز بٹ سمیت دیگر اعلیٰ
افسران نے شرکت کی۔یہ اقدامات شہریوں کی حفاظت اور سفری سہولتوں کو بہتر بنانے کیلئے ایک اہم پیشرفت قرار دیئے جا رہے ہیں۔

چیف جسٹس راجہ سعید اکرم نےاسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

Scroll to Top