چیف جسٹس راجہ سعید اکرم نےاسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل ) چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے آزادجموں وکشمیر اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس نمبر 109 (موجودہ کونسل کا الوداعی اجلاس) مورخہ 7 اپریل 2025ء بروز پیر بوقت 12:00 بجے دن بمقام کانفرنس روم سپریم کورٹ بلڈنگ مظفرآبادمیں طلب کرلیا۔

اجلاس میں معزز اراکین کونسل مفتی سید کفایت حسین نقوی، مولانا سعید یوسف خان، مولانا صاحبزادہ پیر محمد حبیب الرحمن محبوبی، محمد ادریس تبسم، مولانا محمد الطاف حسین سیفی، مولانا قاضی محمود الحسن اشرف، مولانا مفتی محمد عارف، مولانا مفتی محمد حسین چشتی، مولانا قاری محمد اعظم عارف اور سیکرٹریز حکومت و دیگر متعلقہ حکام شرکت کرینگے۔

دوران اجلاس موجودہ کونسل کی تین سالہ کارکردگی کا جائزہ پیش کیا جائے گا۔اجلاس کی صدارت جسٹس راجہ سعید اکرم خان چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل فرمائیں گے۔
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی میں شامل کالی بھیڑوں کو الگ کرنا ہو گا، غلام اللہ اعوان کا اہم بیان

Scroll to Top