مظفرآباد: آزاد کشمیر بھر میں عید الفطر کی تعطیلات کے بعد سرکاری دفاتر اور یونیورسٹیاں معمول کے مطابق کھل گئی ہیں۔
حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری دفاتر اور تمام یونیورسٹیاں 3 اپریل بروز جمعرات سے کھل چکی ہیں۔ سرکاری ملازمین نے ہفتہ اور اتوار کو ملا کر پانچ روزہ تعطیلات کا بھر پور لطف اٹھایا جبکہ سکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز 7 اپریل بروز پیر سے ہوگا۔
آزاد کشمیر کے سکولوں میں سرکاری اعلان کے مطابق 31 مارچ سے 4 اپریل تک بند ہیں اور پیر 7 اپریل سے دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی۔ طلباء اور والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی ممکنہ تبدیلی کے لیے متعلقہ تعلیمی اداروں سے رابطہ کریں۔