وادی لیپہ : وادی لیپہ کے خراتی باغ گراؤنڈ میں شہدائے وطن کرکٹ ٹورنامنٹ ایڈیشن 8 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں کھلاڑیوں، شائقین، پاک فوج کے افسران اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت جاوید میر اور معروف قانون دان احتشام الحق شامی بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔
مقررین نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو نوجوانوں کیلئے مثبت سرگرمی قرار دیاجبکہ چیئرمین لالہ ریاض کو کامیاب انتظامات پر مبارکباد پیش کی ۔
تقریب میں شاندار آتش بازی اور ٹرافی کی رونمائی کی گئی، جس نے شرکاء کا جوش مزید بڑھا دیا۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر لالہ ریاض، شوکت جاوید میر اور احتشام الحق شامی نے “کشمیر ڈیجیٹل” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کھیلوں کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
اختتام پر برقی قمقموں کی روشنی میں دلچسپ کرکٹ میچ کھیلا گیا جس سے شائقین خوب محظوظ ہوئے۔
یہ ٹورنامنٹ نوجوانوں کے لیے نہ صرف تفریح بلکہ ان کے ٹیلنٹ کو نکھارنے کا بھی بہترین موقع فراہم کرے گا۔