مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل): آزاد جموں و کشمیر میں مسلسل چار ماہ کی طویل معطلی کے بعد بالآخر انٹرنیٹ سروسز بحال کر دی گئی ہیں۔ انٹرنیٹ کی بحالی پر شہریوں، طالب علموں اور کاروباری طبقات نے گہرے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
’کشمیر ڈیجیٹل‘ سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف شہریوں کا کہنا تھا کہ وہ انٹرنیٹ کی بحالی پر افتخار گیلانی کے اس اقدام کے انتہائی شکر گزار ہیں۔ شہریوں نے بتایا کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے تعلیمی، تجارتی اور روزمرہ کے امور شدید متاثر رہے، تاہم اب سروسز کی بحالی سے زندگی دوبارہ معمول پر آ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد،مظفرآباد اور جہلم ویلی میں موبائل انٹرنیٹ سروس بحال
کاروباری حضرات اور آن لائن کام کرنے والے نوجوانوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں ایسے مسائل سے بچاؤ کے لیے مستقل اقدامات کیے جائیں گے۔




