فیفا ورلڈ مینز ٹیم رینکنگ میں پاکستانی فٹبال ٹیم نے ایک درجہ ترقی حاصل کر لی ہے. اس تازہ ترین رینکنگ کے بعد پاکستان فیفا کی عالمی فہرست میں 197ویں نمبر پر آ گیا ہے.
عالمی سطح پر جاری ہونے والی اس نئی رینکنگ کے مطابق ورلڈ چیمپئن اسپین کی فیفا رینکنگ میں پہلی پوزیشن تاحال برقرار ہے. اس کے علاوہ روایتی ٹیموں میں ارجنٹائن دوسری، فرانس تیسری اور انگلینڈ چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں.
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ کے 12ویں ایڈیشن کی تاریخوں کا اعلان، 8 ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی
دوسری جانب پرتگال کی ٹیم دو درجے ترقی حاصل کرنے کے بعد پانچویں نمبر پر آ گئی ہے. اس کے برعکس برازیل کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو کر چھٹے نمبر پر چلی گئی ہے جبکہ مراکش بھی ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں پوزیشن پر پہنچ گیا ہے. اس فہرست میں سوئٹزرلینڈ نے دو درجے ترقی کے ساتھ 12ویں نمبر پر جگہ بنا لی ہے جبکہ جرمنی 13ویں اور کروشیا 14ویں نمبر پر موجود ہیں.




