CH YASEEN

برادری ازم کیخلاف ہیں،آزاد کشمیر میں جلد پیپلز پارٹی کا راج ہوگا،چوہدری یٰسین

چڑ ھوئی ( کشمیر ڈیجیٹل) پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یٰسین نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بہت جلد پیپلزپارٹی کاراج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چڑہوئی میں افطار ڈنرکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ چڑہوئی پیپلزپارٹی کا گڑھ تھا اور رہے گا ۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک وقوم کی خدمت کی ہے ،بڑے بڑے پراجیکٹ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں مکمل ہوئے ہیں۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔مخالفین کو حلقے میں تعمیر وترقی ہضم نہیں ہورہی، نفرتوں کے بیج بونا چاہتے ہیں،چوہدری یٰسین

ان کا کہنا تھا کہ ہم برادری ازم کے خلاف ہیں ہمارے لئے تمام برادریاں قابل احترام ہیں ،اللہ کے فضل اور ان برادریوں کی مدد سے ہم نے ہمیشہ کامیابی حاصل کی ہے ۔

پیپلز پارٹی ایک گلدستہ ہے ، ہماری پارٹی میں کارکنوں کو عزت دی جاتی ہے ،دریں اثناءوزیر حکومت عامر یٰسین، چو ہدری محبوب ، ولید انقلابی، پروفیسر فیاض راجہ لیاقت، چو ہدری مجیب الرحمٰن، راجہ امتیاز عزیز اور دیگرنے بھی خطاب کیا۔

افطار ڈنر کی تقریب میں عوام علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئے، پیپلزپارٹی کے کارکنان بھرپور متحرک رہے۔

Scroll to Top