ایشین گیمز میں پاکستانی دستے نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کبڈی اور ہاکی دونوں مقابلوں میں اپنی دوسری فتوحات حاصل کر لی ہیں۔
کبڈی کے مقابلوں میں گروپ بی کے تحت کھیلے گئے میچ میں پاکستان کبڈی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے نیپال کی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نے نیپال کے خلاف یہ میچ 43 کے مقابلے میں 58 پوائنٹس سے اپنے نام کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشین گیمز ، پاکستانی ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی اسکواڈ سے باہر
دوسری جانب قومی ہاکی ٹیم نے بھی ایشین گیمز میں اپنی فتح کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستان ہاکی ٹیم نے ازبکستان کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے 1 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی۔
میچ کے دوران پاکستان کی طرف سے سفیان خان نے دو شاندار گول کیے جبکہ محمد عماد، عبدالرحمان اور ابوبکر نے ایک ایک گول اسکور کر کے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔




