مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل ) ممبر جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی شوکت نواز میر نے حکومت اور اعلیٰ عدلیہ سے جوڈیشل کمپلیکس کی نوتعمیر شدہ بلڈنگ میں فوری شفٹنگ کا مطالبہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ممبر کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی شوکت نواز میر نے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مظفر آباد کے نوجوانوں کو مثبت پلیٹ فار م مہیا کیا جہاں سے نوجوانوں نے مظفر آباد کے مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ آواز اٹھائی۔
انہوں نے کہا کہ میں سی پی ایم کا مشکور ہوں جنہوں نے عوامی تحریک میں جان دینے والوں کو یاد رکھا اور ان کی مناسبت سے یہ تقریب منعقد کی ، ان لوگوں کو یاد رکھا جن کی بدولت آج پوری ریاست سستی بجلی اور سستا آٹا لے رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہم 13مئی کوشہدائے عوامی ایکشن کمیٹی مظفرآباد کے حوالے سے منائیں گے ان کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کسی ایک بندے کا نہیں یہ عوام کا پلیٹ فارم ہے ۔
اس پلیٹ فارم کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے ،یہ چیزیں اپنے ذہن سے نکال دیں کہ کو ئی ایک شخص اس کا فیصلہ کرے گا بلکہ اس کا فیصلہ عوام کریں گے ۔
یہ بھی پڑھیں ۔کوہالہ معاہدے کا صرف ایک مطالبہ پورا ہوا، حقوق لئے بغیر نہیں رہیں گے،شوکت نواز میر
انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل کمیشن جو بن چکا ہے اس کی وہاں پر شفٹنگ نہیں ہورہی انہوں نے چیف جسٹس ہائیکورٹ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فی الفور جوڈیشل کمپلیکس کی نوتعمیر شدہ بلڈنگ میں شفٹنگ کی جائے ۔
شوکت نوا زمیر نے کہا کہ ہم کسی صورت اس مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے کیونکہ یہ ہمارا اثاثہ ہے اور ہم اپنے اثاثے کو بہر صورت وہاں پر قائم کروائیں گے ۔