فتنہ الہندوستان

قلات میں فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

Pakistan SCO Summit 2026

بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر انٹیلیجنس بنیاد پربیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کو علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ انٹیلیجنس اطلاعات موصول ہوئی تھیں، جس کے بعد دہشتگردوں کی پناہ گاہ کا سراغ لگا کر اس کی مسلسل نگرانی کی گئی اور مناسب وقت پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا اور 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ کارروائی کے بعد ٹھکانے سے برآمد ہونے والے اسلحے، گولہ بارود اور آئی ای ڈیز کو بھی موقع پر ہی تباہ کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق علاقے میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عزمِ استحکام کے وژن کے تحت سکیورٹی فورسز ملک میں دہشتگردی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 5 دہشت گرد جہنم واصل

دہشتگردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند نے بتایا ہے کہ بھاگ شہر میں دہشتگردوں کی جانب سے کیے گئے حملے کو پولیس نے ناکام بنا دیا۔

شاہد رند کے مطابق دہشتگردوں نے بھاگ میں پولیس اسٹیشن، بینک اور اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کو نشانہ بنایا۔

تقریباً 40 دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں، راکٹ لانچرز اور دستی بموں کے ذریعے حملہ کیا، تاہم پولیس اہلکاروں نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنا دیے۔

انہوں نے بتایا کہ دہشتگرد پولیس اسٹیشن پر قبضہ کرنے اور وہاں سے اسلحہ چھیننے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

حملے کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں اور تین شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پنجگور: سکیورٹی فورسز کا گرینڈ آپریشن ، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک

شاہد رند کے مطابق دہشتگرد بینک سے کوئی رقم لوٹنے میں بھی ناکام رہے جبکہ بم ڈسپوزل یونٹ نے بینک کے اندر دہشتگردوں کی جانب سے نصب کی گئی آئی ای ڈی کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنا دیا۔

Pakistan SCO Summit 2026