پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں یکم ستمبر 2026 کو سونے اور چاندی کی قدر میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 800 روپے سستا ہو گیا ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ باضابطہ نرخوں کے مطابق منگل یکم ستمبر 2026 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
اسی طرح 24 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 686 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 98 ہزار 950 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت میں بھی 629 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 65 ہزار 717 روپے ہو گئی ہے۔
چاندی کی قیمتوں کا صورتحال:
مقامی مارکیٹ میں سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی کے بعد 7 ہزار 129 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 43 روپے کی کمی کے بعد 6 ہزار 111 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سونے کی قیمتیں، فی تولہ4 لاکھ 65 ہزار روپے ہو گیا
بین الاقوامی مارکیٹ کے حالات:
مقامی مارکیٹ میں ان تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 428 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے، جبکہ بین الاقوامی سطح پر چاندی کی قیمت بھی 50 سینٹ کی کمی کے بعد 66.50 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے۔




