پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عارف مغل نے حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو عید کے بعد زبردست احتجاج ہوگا۔
کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے مزید کہا کہ “ہم نے حکومت کو وقت دیا ہے اور اگر ہمارے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو عید کے بعد پہاڑوں سے لوگ اتریں گے، ہر گھر سے عوام نکلے گی اور حکومت کے لیے بڑا مسئلہ کھڑا ہو جائے گا۔”
اپنے مطالبات کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گھڑی دوپٹہ ایک بڑا علاقہ ہے اس کو سب ڈویژن کا درجہ ملنا چاہیے اور دوسرا مطالبہ ہے کہ گھڑی دوپٹہ کےقدیمی پل کو دوبارہ تعمیر کیا جائے کیونکہ یہ عوام کا بنیادی حق ہے اور اسے مزید نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔