بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، 92 سالہ لیجنڈ گلوکارہ کو ہفتے کے روز طبیعت ناساز ہونے پر ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ آشا بھوسلے کو سینے میں انفیکشن کے سبب اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کا انتقال متعدد اعضا کے کام چھوڑ جانے (ملٹی آرگن فیلر) کے سبب ہوا۔ لیجنڈ گلوکارہ کے بیٹے آنند بھوسلے کا کہنا ہے کہ آشا بھوسلے کی آخری رسومات کل شام کو ادا کی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی پروپیگنڈا فلم کا جواب: فلم ’میرا لیاری‘ 8 مئی کو ریلیز ہوگی
ان کے اسپتال میں داخل ہونے کی خبر سب سے پہلے ان کی پوتی زنائی بھوسلے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی تھی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ ان کی دادی کو انتہائی تھکن اور سینے میں انفیکشن کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ زنائی نے خاندان کی رازداری کا احترام کرنے کی درخواست بھی کی تھی اور امید ظاہر کی تھی کہ وہ جلد ٹھیک ہو جائیں گی۔
My grandmother, Asha Bhosle due to extreme exhaustion and suffering a chest infection has been admitted to hospital and we request you to value our privacy. Treatment is ongoing and hopefully everything will be well and we shall update you positively.
— Zanai Bhosle (@ZanaiBhosle) April 11, 2026
آشا بھوسلے نے بالی وڈ میں درجنوں ہٹ گانے گائے ہیں جنہیں عالمی سطح پر مقبولیت حاصل ہوئی۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 2000 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ اور 2008 میں بھارت کے دوسرے بڑے شہری اعزاز ‘پدم وبھوشن’ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔




