بڑا ٹاکرا آج! پی ایس ایل 11 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور حیدرآباد کنگز آمنے سامنے

پی ایس ایل 11 میں آج ایک اہم اور دلچسپ مقابلہ متوقع ہے، جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ اور حیدرآباد کنگز کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ یہ میچ آج شام 7 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے شائقینِ کرکٹ میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کریں گے، جبکہ حیدرآباد کنگز کی کپتانی کی ذمہ داری مارنس لبوشین کے سپرد ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں اب تک دونوں ٹیموں کی کارکردگی میں واضح فرق دیکھا گیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک پانچ میچز کھیلے ہیں، جن میں سے اسے تین میں کامیابی حاصل ہوئی، ایک میچ بارش کی نذر ہوا جبکہ صرف ایک میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:تل ابیب میں ہزاروں افراد سڑکوں پر، ترکیہ نے نیتن یاہو کو ’وارنٹ یافتہ مجرم‘ قرار دے دیا

دوسری جانب، حیدرآباد کنگز کی کارکردگی اب تک کچھ خاص متاثر کن نہیں رہی۔ انہوں نے اپنے پانچ میچز میں سے صرف ایک ہی جیت درج کی ہے، جبکہ چار میچوں میں انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال پر نظر ڈالیں تو اسلام آباد یونائیٹڈ اس وقت تیسرے نمبر پر مستحکم ہے، جبکہ حیدرآباد کنگز پوائنٹس ٹیبل پر ساتویں پوزیشن پر موجود ہے۔ کرکٹ ماہرین اور شائقین کو آج ایک سنسنی خیز مقابلے کی توقع ہے، کیونکہ دونوں ٹیمیں فتح حاصل کر کے اپنی پوزیشن بہتر بنانے کے لیے بھرپور کوشش کریں گی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگزمین کے لیے بڑی خوشخبری، گلین میکسویل پاکستان پہنچ گئے

Scroll to Top