گوادر میں سعودی عرب کی بڑی سرمایہ کاری: 10 ارب ڈالر سے آئل ریفائنری کے قیام کا امکان

Pakistan SCO Summit 2026

سعودی عرب کی جانب سے گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام کے لیے 10 ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی معروف کمپنی آرامکو پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ مل کر یہ میگا پروجیکٹ شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

اس بڑے منصوبے میں پاکستان کی صفِ اول کی کمپنیاں پی ایس او، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور جی ایچ پی ایل شامل ہیں۔ ان کمپنیوں کی منصوبے میں 40 سے 45 فیصد تک شراکت کا امکان ہے۔ اس شراکت داری سے ملک کے توانائی کے شعبے میں بڑی تبدیلی آنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز اور جوہری پروگرام پر ڈیڈ لاک: ایرانی وزارتِ خارجہ نے مذاکرات کی ناکامی کی وجوہات بتا دیں

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس مجوزہ آئل ریفائنری کی یومیہ پیداواری صلاحیت 4 لاکھ بیرل تک ہو سکتی ہے۔ منصوبے کو پرکشش بنانے اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اسے 20 سالہ ٹیکس چھوٹ دیے جانے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔ اگر یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچتا ہے تو اس سے نہ صرف ملکی معیشت کو سہارا ملے گا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

مزید پڑھیں: سری نگر: عدالت نے 15 برس بعد کشمیری نوجوانوں کی بے گناہی تسلیم کر لی

Pakistan SCO Summit 2026