ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں حیدر آباد کنگز مین نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی سمیٹ لی ۔ یہ میچ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا ۔
کراچی کنگزمین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے ۔ کراچی کی جانب سے سعد بیگ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 53 رنز اسکور کیے جبکہ معین علی نے 44 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ۔
دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے ، تاہم ٹیم ایک اچھا مجموعہ بنانے میں کامیاب رہی ۔ حیدر آباد کنگز مین کی طرف سے حنین شاہ نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد علی نے 2 کھلاڑیوں کوپویلین کی راستہ دکھایا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگزمین کے لیے بڑی خوشخبری، گلین میکسویل پاکستان پہنچ گئے
189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں حیدر آباد کنگز مین نے جارحانہ آغاز کیا اور پاور پلے میں ہی 76 رنزبنائے ۔ مارنس لبوشین 26، عثمان خان 27 اور معاذ صداقت 37 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔
تاہم درمیانی اوورز میں وکٹیں گرنے سے ٹیم دباؤ کا شکار ہوگئی ۔ صائم ایوب اور گلین میکسویل کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد صورت حال مزید مشکل ہوگئی جبکہ 139 کے مجموعے پر کوشل پریرا بھی 17 رنز بنا کر کریزچھوڑ گئے ۔
مشکل وقت میں حسان خان اور عرفان خان نیازی نے ذمہ داری سنبھالی ۔ حسان خان نے 16 گیندوں پر 33 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ عرفان خان نیازی نے 20 گیندوں پر 29 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل: ڈیرل مچل کا عثمان طارق کیخلاف کھیلنے سے انکار، امپائر کو مداخلت کرنا پڑی
دونوں نے ناقابل شکست شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کو میچ میں واپس لایا اور 5 گیندیں قبل ہی ہدف حاصل کرلیا ۔




