پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگزمین کے لیے بڑی خوشخبری، گلین میکسویل پاکستان پہنچ گئے

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں نئی شامل ہونے والی ٹیم حیدرآباد کنگزمین کے لیے اہم ترین کھلاڑی کی آمد کے ساتھ ہی نئی امید پیدا ہو گئی ہے۔ آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹنگ آل راؤنڈر گلین میکسویل کراچی پہنچ گئے ہیں جس سے ٹیم کا مڈل آرڈر مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق، حیدرآباد کنگزمین کو گلین میکسویل کی آمد کا شدت سے انتظار تھا۔ انہوں نے آج صبح کراچی پہنچ کر باقاعدہ طور پر ٹیم کو جوائن کر لیا ہے، جس کی تصدیق حیدرآباد کنگزمین کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11 میں آج دو اہم مقابلے: بابر اعظم اور شاہین آفریدی آج آمنے سامنے

حیدرآباد کنگزمین کی ٹیم ایونٹ میں اب تک 4 میچز کھیل چکی ہے، تاہم وہ اب تک پی ایس ایل میں اپنی پہلی فتح حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ماہرینِ کرکٹ کا ماننا ہے کہ گلین میکسویل جیسے تجربہ کار اور جارح مزاج کھلاڑی کی شمولیت حیدرآباد کنگزمین کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے اور ٹیم اپنی پہلی جیت درج کرنے کے لیے اب زیادہ بہتر پوزیشن میں نظر آتی ہے۔

Scroll to Top