سہولت

مذاکرات کیلئے آنے والے وفود اور صحافیوں کو حکومتِ پاکستان نے بڑی سہولت دے دی

حکومتِ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ مذاکرات کے سلسلے میں اسلام آباد آنے والے غیر ملکی وفود اور صحافیوں کے لیے خصوصی ویزا سہولت کا اعلان کیا ہے ۔

اس حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچنے پر متعلقہ شرکاء کو آن ارائیول ویزا جاری کیا جائے گا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ امیگریشن حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ تمام متعلقہ وفود اور صحافیوں کو فوری اور مؤثر سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ ایئرلائنز سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ ایسے مسافروں کو بورڈنگ کے لیے ویزا کی لازمی شرط سے استثنیٰ دیتے ہوئے سہولت فراہم کریں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکا ایران مذاکرات ، اسلام آباد میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

اس سے قبل وزارتِ داخلہ کی جانب سے ’’اسلام آباد ٹاکس 2026‘‘ کے شرکاء کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، جن کے تحت ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر سہولت ڈیسک قائم کیے گئے ہیں تاکہ آنے والے مہمانوں کو فوری رہنمائی اور مدد فراہم کی جا سکے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد مذاکرات: جے ڈی وینس امریکی مذاکراتی ٹیم کی قیادت کرینگے، وائٹ ہائوس

وزارتِ داخلہ نے وزارتِ خارجہ ، وزارتِ دفاع اور متعلقہ ایئرلائنز کو باقاعدہ مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مذاکرات میں شرکت کے لیے آنے والے تمام افراد کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور ان کے سفر کو آسان اور ہموار بنایا جائے ۔

Scroll to Top