وزیرِ اعظم شہباز شریف کا جمعہ کو ‘یومِ تشکر’ منانے کا اعلان، اسلام آباد مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار

اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ بندی اور پاکستان کے کامیاب سفارتی کردار پر جمعہ، 10 اپریل 2026 کو ملک بھر میں ‘یومِ تشکر’ منانے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

یہ اہم اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان عالمی سیاست کے مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔ جمعہ کے روز جہاں پوری قوم یومِ تشکر منائے گی، وہیں اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان 10 نکاتی ایجنڈے پر تاریخی مذاکرات کا آغاز بھی ہونے جا رہا ہے۔ پاکستان اس حساس اور اہم ترین سفارتی بیٹھک کی میزبانی کر رہا ہے، جس پر پوری دنیا کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا اور ایران جنگ بندی کا دنیا بھر میں خیرمقدم، پاکستان کے سفارتی کردار کی بھرپور پذیرائی

واضح رہے کہ بین الاقوامی برادری پہلے ہی پاکستان کی اس ‘ مؤثر’ سفارت کاری کو سراہ رہی ہے جس کی بدولت ایک ہولناک تصادم ٹل گیا۔ اب سب کی نظریں جمعہ کو اسلام آباد میں ہونے والے پہلے باضابطہ مذاکراتی دور پر لگی ہوئی ہیں۔

Scroll to Top