پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ بازار کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونا 3 ہزار روپے سستا ہو گیا ہے۔ اس بڑی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 88 ہزار 462 روپے ہو گئی ہے۔
فی تولہ کے ساتھ ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 10 گرام سونا 2572 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 18 ہزار 777 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ سونے کی قیمتوں میں اس کمی کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی اور چاندی کی فی تولہ قیمت 7744 روپے پر برقرار رہی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ، نئی قیمتیں سامنے آگئیں
عالمی منڈی کی صورتحال:
مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلی ہے۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 30 ڈالر سستا ہو کر 4657 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے، جس کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔




