کھیل میں دشمنی نہیں صرف احترام: پاکستانی باکسر سمیر خان کا بھارتی جھنڈے کو میز پر رکھنے کا عمل وائرل

پاکستانی باکسر سمیر خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے زمین پر گرے بھارتی جھنڈے کو اٹھا کر اسپورٹس مین اسپرٹ کی ایک اعلیٰ مثال قائم کی ہے۔

یہ واقعہ چند ماہ قبل ایک بین الاقوامی ایونٹ کے دوران پیش آیا تھا، جہاں سمیر خان نے حب الوطنی اور پیشہ ورانہ اخلاقیات کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرا ہوا جھنڈا اٹھایا اور اسے عزت کے ساتھ میز پر رکھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کی پہلی جیت کا خواب چکنا چور کردیا

پاکستانی ایتھلیٹ کے اس عمل نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ دونوں ممالک کے سیاسی تعلقات اور کھیلوں کے میدان میں ہونے والی رقابت اپنی جگہ، لیکن کسی بھی ملک کے پرچم کا احترام ایک کھلاڑی کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ سمیر خان نے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستانی کھلاڑی کھیل کو صرف ایک کھیل سمجھتے ہیں اور میدان سے باہر انسانیت اور احترام کو مقدم رکھتے ہیں۔

سمیر خان کے اس جذبے کو نہ صرف پاکستان بلکہ سرحد پار اور عالمی سطح پر بھی بھرپور طریقے سے سراہا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے ہی دنیا میں امن اور بھائی چارے کو فروغ ملتا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11 : ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

Scroll to Top