تربوز

تربوز کے چھلکے کے حیران کن فوائد جان کر آپ حیران ہو جائیں گے

گرمیوں کے موسم میں تربوز ایک نہایت مقبول اور تازگی بخش پھل ہے جسے اس کی مٹھاس اور پانی سے بھرپور ساخت کی وجہ سے بے حد پسند کیا جاتا ہے ۔

عام طور پر لوگ اس کا سرخ یا گلابی گودا شوق سے کھاتے ہیں اور باقی حصہ، خاص طور پر سخت سبز چھلکا، بغیر سوچے سمجھے پھینک دیتے ہیں ۔ تاہم ماہرین غذائیت کے مطابق یہ عادت درست نہیں کیونکہ تربوز کا یہ حصہ بھی غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے ۔

ماہر غذائیت لوینیت بترا کا کہنا ہے کہ تربوز کے سفید حصے، جو سبز چھلکے کے اندر موجود ہوتا ہے، کو ضائع نہیں کرنا چاہیے ۔

ان کے مطابق زیادہ تر افراد صرف میٹھا گودا کھا کر باقی حصہ پھینک دیتے ہیں، حالانکہ یہی سفید حصہ کئی اہم غذائی فوائد کا حامل ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عوام کے لیے بری خبر، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 150 روپے تک اضافے کا امکان

انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے اس بات پر زور دیا کہ لوگ اس حصے کو اپنی خوراک میں شامل کریں ۔

بترا کے مطابق اس سفید حصے میں “Citrulline” نامی ایک اہم امینو ایسڈ پایا جاتا ہے، جو جسم میں جا کر “Arginine” میں تبدیل ہو جاتا ہے ۔

یہ عمل آگے چل کر “Nitric Oxide” کی پیداوار میں مدد دیتا ہے جو خون کی نالیوں کو کشادہ کرنے اور دورانِ خون کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوتا ہے ۔ یہ حصہ دل کی صحت کیلئے بھی فائدہ مند ہو سکتا ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تربوز کے چھلکے کو مختلف طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسے اچار، سبزی یا دیگر پکوانوں میں شامل کیا جا سکتا ہے، جس سے نہ صرف غذائی فائدہ حاصل ہوتا ہے بلکہ خوراک کے ضیاع سے بھی بچا جا سکتا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:قدرتی مشروبات: گرمی سے نجات اور صحت کا تحفظ

اس لیے بہتر ہے کہ آئندہ تربوز کھاتے وقت اس کے سفید حصے کو نظرانداز نہ کیا جائے بلکہ اسے مفید طریقے سے استعمال میں لایا جائے ۔

Scroll to Top