پی ایس ایل

پی ایس ایل 11 : ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے گیارہویں ایڈیشن کے 13 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں ملتان سلطانز نے 167 رنز کا ہدف بآسانی 18ویں اوور میں حاصل کر لیا ۔

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن مضبوط نظر آئی ۔ اسٹیو اسمتھ نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلتے ہوئے 53 رنز اسکور کیے جبکہ کپتان شان مسعود 46 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور ٹیم کو فتح تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔

صاحبزادہ فرحان نے بھی 32 رنز کی اہم اننگز کھیلی جبکہ جوش فلپے 18 اورعرفات منہاس 6 رنز بنا کرپویلین لوٹ گئے ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے حسن نواز سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ سعود شکیل اور الزاری جوزف نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:لاہور قلندرز کا ٹیومر میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کرنے کا اعلان

اس سے قبل ملتان سلطانز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے ۔

ٹیم کی جانب سے سعود شکیل نے 59 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ بیون جیکبز نے 49 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی ۔

ملتان سلطانز کی بولنگ بھی مؤثر رہی ، جہاں محمد نواز نے 3 وکٹیں حاصل کیں ۔ عرفات منہاس نے 2 جبکہ ایشٹن ٹرنر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

مجموعی طور پر ملتان سلطانز نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں بہتر کھیل پیش کیا اور ایک متوازن کارکردگی کے ذریعے اہم کامیابی اپنے نام کی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ثمر خان ،پہلی پاکستانی خاتون جو آرکٹک مہم مکمل کرنے میں کامیاب

محمد نواز کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

Scroll to Top