توانائی کے وسائل پر دباؤ کم کرنے اور نظم و ضبط بہتر بنانے کیلئے حکومت نے گلگت بلتستان میں بازاروں اور شادی ہالز کے اوقات کار محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر آج بروز پیر 6 اپریل 2026 سے عملدرآمد ہوگا۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بازار، دکانیں اور کاروباری مراکز رات آٹھ بجے تک کھلے رہیں گے ۔
میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی تاکہ عوام کو ادویات کی فراہمی میں کوئی دشواری پیش نہ آئے ۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام شادی ہالز اور کھلی جگہوں پر ہونے والی شادی کی تقریبات رات دس بجے تک ختم کرنا لازمی ہو ں گی ۔
اس اقدام کا مقصد توانائی کے غیر ضروری استعمال کو محدود کرنا اور بجلی کے وسائل کی بچت کرنا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عوام کے لیے بری خبر، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 150 روپے تک اضافے کا امکان
محکمہ داخلہ نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان احکامات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔
اس کیساتھ ساتھ شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ نئے اوقات کار کی پابندی کریں تاکہ اجتماعی طور پر توانائی بحران پر قابو پایا جا سکے ۔
واضح رہے کہ وفاقی سطح پر بھی اسی نوعیت کے اقدامات زیر غور ہیں، جن میں بازاروں کے اوقات میں کمی اور کفایت شعاری کی پالیسی شامل ہے ۔
حالیہ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے حصہ لیا اور تجویز دی کہ بازار معمول سے پہلے بند کیے جائیں جبکہ شادی ہالز اور ریستوران رات 10 بجے تک کھلے رہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سستا پیٹرول حاصل کرنے کے لیے موٹر سائیکل سوار اب دستک ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
اگر یہ اقدامات مؤثر انداز میں نافذ کیے جائیں تو توانائی کے وسائل پر دباؤ کم ہونے کے ساتھ ملک میں توانائی کے بہتر انتظام میں بھی مدد ملے گی ۔




