بنو ں کے علاقے جانی خیل میں فتنہ الخوارج کی بربریت انتہا کو پہنچ گئی ہے، جہاں جاسوسی کے الزام میں ایک اور معصوم اور بے گناہ شہری کی گردن کاٹ کر اسے ذبح کر دیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق، چند روز قبل خوارج نے جانی خیل کے علاقے ہندی خیل میں ایک معصوم شہری اشرف کو بے دردی سے نشانہ بنایا اور اس کی لاش سڑک پر پھینک دی۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ اس لرزہ خیز واقعے پر پی ٹی ایم، مقامی بااثر افراد اور محسن داوڑ کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل یا شور سامنے نہیں آیا، جبکہ فوج کے خلاف تو یہ لوگ جھوٹ کی بنیاد پے روز شور کرتے ہیں-
یہ بھی پڑھیں: افغان صوبہ ننگرہار،پکتیکااورخوست میں فتنہ الخوارج کےٹھکانوں پربڑی کارروائی ، 80سےزائدخارجی ہلاک
واضح رہے کہ فتنہ الخوارج کی جانب سے معصوم لوگوں کے قتل عام کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔ پچھلے سال اشرف کے بھائی عثمان کو بھی اسی بے رحمی سے شہید کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، کچھ عرصہ قبل ہندی خیل کے ہی ایک اور شہری فخرالدین کو اغوا کر کے شدید اذیت کا نشانہ بنایا گیا اور اس کا بازو توڑ دیا گیا تھا۔
یہ تمام واقعات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ ان عناصر کا اسلام، مذہب یا خیبرپختونخوا کی عوام کی ترقی سے کوئی واسطہ نہیں، بلکہ یہ انسانیت اور عوامی فلاح کے دشمن ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ جانی خیل کے عوام ان کی اصلیت پہچانیں اور ان کے خلاف سیکیورٹی اداروں کا ساتھ دیں۔




