حکومتِ پاکستان کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ماہِ رمضان 2026 کے دوران وفاقی سرکاری دفاتر کے لیے نئے اوقات کار کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام تمام دفاتر میں کام کے اوقات کو دو مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
ہفتے میں 5 دن کام کرنے والے دفاتر:
پیر سے جمعرات: صبح 09:00 بجے سے دوپہر 03:00 بجے تک۔
جمعہ: صبح 09:00 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک۔
ہفتے میں 6 دن کام کرنے والے دفاتر:
پیر سے جمعرات اور ہفتہ: صبح 09:00 بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک۔
جمعہ: صبح 09:00 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایم رمضان ریلیف پیکیج : اہلیت اور رجسٹریشن کی تفصیلات جاری
ڈپٹی سیکرٹری طاہرہ سلیم کی جانب سے جاری کردہ اس مراسلے کی نقول صدر اور وزیراعظم سیکرٹریٹ سمیت تمام وفاقی وزارتوں، سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن اور چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو ارسال کر دی گئی ہیں۔ ان اوقات کار کا اطلاق یکم رمضان سے ہوگا۔





