کوئٹہ میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 14 دہشت گرد ہلاک

Pakistan SCO Summit 2026

کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دو مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 14 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق بارکھان کے علاقے میں کی گئی کارروائی کے دوران چھ دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ درخشاں میں فائرنگ کے تبادلے میں مزید آٹھ مسلح افراد مارے گئے۔ ان کارروائیوں کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے تین اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: اپیکس کمیٹی کا اجلاس:حکومتِ خیبر پختونخوا اور افواج پاکستان عوام کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے،وزیراعلیٰ

حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک کیے گئے دہشت گردوں کی لاشیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں کارروائیاں انٹیلیجنس بنیادوں پر کی گئیں کیونکہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 177 سے زائد فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد ہلاک

Pakistan SCO Summit 2026