جنوبی کوریا کے مقبول اداکار 39 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، انسٹاگرام آخری پوسٹ نے سب کو ہلا کر رکھ دیا

سیول: جنوبی کوریا کی شوبز انڈسٹری سے ایک انتہائی افسوسناک اور چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ ‘Welcome To Waikiki 2’ جیسے شہرہ آفاق ڈراموں سے شہرت پانے والے معروف اداکار جنگ یون وو 39 سال کی عمر میں اچانک دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔ ان کی موت نے جہاں مداحوں کو سوگوار کر دیا ہے، وہیں ان کی آخری سوشل میڈیا پوسٹ نے ایک نیا ہنگامہ کھڑا کر دیا ہے۔

موت کی وجہ اور پراسرار خاموشی:

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ یون وو نے ‘Bride Of The Sun’ اور دیگر ہٹ پروجیکٹس کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی پہچان بنائی تھی۔ اداکار کی اچانک موت پر ان کے اہل خانہ نے گہرے غم کا اظہار تو کیا ہے، تاہم تاحال موت کی اصل وجہ بتانے سے گریز کیا جا رہا ہے، جس نے مداحوں کے ذہنوں میں کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور بنگلہ دیش کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ: بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

وائرل پوسٹ اور مداحوں کے قیاس:

اداکار کی موت سے قبل انسٹاگرام پر شیئر کی گئی آخری پوسٹ اس وقت سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے ہانگ کانگ کے آنجہانی اداکار لیسلی چیونگ اور برطانوی گلوکارہ ایمی وائن ہاؤس کی تصاویر کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تھی۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے ‘Missed, envied, regretted’ اور ‘PIR.BG’ جیسے الفاظ لکھے تھے۔

آخری پیغام کے پوشیدہ معنی؟

سوشل میڈیا صارفین ان الفاظ اور تصاویر کے مختلف معنی نکال رہے ہیں۔ کچھ صارفین کے مطابق لیسلی چیونگ اور ایمی وائن ہاؤس دونوں وہ عالمی آئیکن تھے جن کی اچانک موت نے دنیا کو جھنجھوڑ دیا تھا، اور جنگ یون وو کا ان کے ساتھ اپنی تصویر لگانا معنی خیز ہے۔ خاص طور پر ‘PIR.BG’ کو ‘Rest In Peace. Goodbye’ کی الٹی شکل قرار دیا جا رہا ہے،
جس سے مداح یہ اخذ کر رہے ہیں کہ اداکار اپنی اس پوسٹ کے ذریعے دنیا کو الوداع کہہ رہے تھے۔

Scroll to Top