اوورسیز

سمندر پار پاکستانیوں کے لیے مزید سمیں بلاک نہیں کرینگے ، پی ٹی اے

لاہور : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سموں کے حوالے سے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی اے نے بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کی سہولت کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اب بیرون ملک مقیم پاکستانی موبائل فون سروس استعمال کر سکیں گے اور بیرون ملک قیام کے دوران ان کے پاکستانی سم کارڈز بلاک نہیں کیے جائیں گے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی اے نے سوشل میڈیا صارفین کو سخت کارروائی کا انتباہ دیدیا

پی ٹی اے نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کو اپنی موبائل سمز کی ملکیت برقرار رکھنے کے قابل بنا کر انہیں ریلیف فراہم کرنا ہے ۔

اتھارٹی نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے متعلقہ موبائل فون آپریٹرز سے رابطہ کر کے اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی اے نے سپیکٹرم نیلامی کا انفارمیشن میمورنڈم جاری کر دیا

اس فیصلے کے ذریعے باہر ملکوں میں رہنے والے پاکستانیوں کو ضروری مواصلاتی خدمات تک رسائی حاصل رہے گی ، جس سے ان کے لیے پاکستان کے ساتھ جڑے رہنا مزید آسان ہو جائے گا ۔

پی ٹی اے نے مزید کہا کہ وہ سمندر پار پاکستانیوں کو بااختیار بنانے کے لیے پُرعزم ہیں اوراتھارٹی بین الاقوامی سطح پر ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو وسعت دینے میں فعال کردار ادا کر رہی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بجلی صارفین خبردار! نیپرا کی منظوری پر بل میں اضافے کا امکان

Scroll to Top