شوکت نواز میر کا بڑا تہلکہ، ایکشن کمیٹی سیاست میں انٹری کیلئے تیار۔۔ حتمی مشاورت جاری

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) عوامی اصرار پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی آزادکشمیر آئندہ انتخابات میں کودنے کو تیار، شوکت نواز میر نے عندیہ دیدیا۔

کشمیر ڈیجیٹل کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبر شوکت نواز میر نے کہاکہ حالات کے پیش نظر جس طرح لوگ رابطہ کررہے ہیں ہمیں الیکشن لڑنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ کرنا پڑیگا۔

انہوں نے کہا کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی عوام کی آواز ہے اور ہمیں الیکشن لڑنے سے کوئی نہیں روک سکتا،عوام موجودہ صورتحال میں تذبذب کاشکار ہیں،اس لئے ہمیں فیصلہ لینا پڑیگا۔

عوامی سطح پر مختلف اینگل سے تجزیے کئے جارہے ہیں ، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنما راجہ امجد علی خان نے بھی اپنا موقف واضح کیا تھا کہ الیکشن کے حوالے سے عوام سے مشاورت کررہے ہیں۔

مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں:


یاد رہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی مقبولیت کا جادو آزادکشمیر میں سر چڑ کر بول رہا ہے اور لوگ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں کو الیکشن لڑنے پر اصرار کررہے ہیں۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نے ہمیشہ کہا کہ ہمارا سیاست سے کوئی تعلق نہیں لیکن اب جوں جوں الیکشن نزدیک آ رہے ہیں ، ایکشن کمیٹی کے رہنما بھی میدان میں اترنے کیلئے پر تول رہے ہیں۔

ایکشن کمیٹی کے میدان میں اترنے سے سیاسی جماعتوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتاکیونکہ عوام کی اکثریت سستی بجلی وآٹا کی تحریک کے بعد ان رہنمائوں کو سپورٹ کررہے ہیں۔

 

Scroll to Top