اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو شیخ محمد بن زاید ایوارڈ سے نوازا گیا

دبئی: پاکستان کے معروف اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو دبئی کے حکمران کے نام سے منسوب شیخ محمد بن زاید ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز انہیں دبئی میں ہونے والے ورلڈ اسپورٹس سمٹ کے دوران دیا گیا، جس میں دنیائے کھیل کے نامور شخصیات نے شرکت کی۔

17 ویں دبئی اسپورٹس ورلڈ سمٹ میں ارشد ندیم کو یہ ایوارڈ دیا گیا، جس کے موقع پر دبئی کے حکمران کے بیٹے شیخ منصور بن محمد بن راشد المختوم نے خود اولمپک جیولین تھرو چیمپئن ارشد ندیم کو ایوارڈ پیش کیا۔ یہ ایوارڈ ارشد ندیم کی عالمی کھیلوں میں شاندار کارکردگی اور پاکستان کا نام روشن کرنے کے اعتراف میں دیا گیا۔

ارشد ندیم نے 2024 کے پیرس اولمپکس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیولین تھرو میں 92.97 میٹر کی تھرو کر کے پاکستان کے لیے سنہری تمغہ جیتا تھا۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف پاکستان کے کھیلوں کی تاریخ میں ایک یادگار لمحہ ہے بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بھی حوصلہ افزائی کا سبب بنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم نےرواں سال دوسرا گولڈ میڈل جیت لیا

ورلڈ اسپورٹس سمٹ میں ارشد ندیم کی کامیابی پر مختلف ممالک کے کھیلوں کے نامور شخصیات نے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور ان کی محنت، لگن اور مستقل مزاجی کو سراہا۔ ارشد ندیم نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے ایک بہت بڑی خوشی اور اعزاز ہے اور وہ آئندہ بھی پاکستان کے لیے کھیلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

پاکستانیوں کے لیے یہ لمحہ فخر کا ہے کہ ایک نوجوان کھلاڑی نے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا اور دبئی میں ہونے والے اس اہم ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ارشد ندیم کی یہ کامیابی کھیلوں کے میدان میں پاکستان کے لیے ایک روشن مثال قائم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلامک یکجہتی گیمز،ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت لیا

Scroll to Top