یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیاں داخل نہیں ہو سکیں گی

اسلام آباد (28 دسمبر 2025): وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد سیف سٹی کو کیپٹل سمارٹ سٹی بنانے کا جامع پلان طلب کر لیا ہے۔ یکم جنوری سے اسلام آباد میں بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں وزیر داخلہ نے ڈیجیٹل وال پر شہر کی مانیٹرنگ کے نظام کا جائزہ لیا اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے امن عامہ کے اقدامات کا مشاہدہ کیا۔ کنٹرول روم میں سپیشل چائنیز ڈیسک پر سیکورٹی سرویلنس کا معائنہ بھی کیا گیا۔

وزیر داخلہ کی زیر صدارت سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ کیپٹل سمارٹ سٹی پر کام تیز کیا جائے اور شہری سہولیات جیسے ریسکیو 1122، ٹریفک، سیکورٹی اور سی ڈی ایم اے کو مرکزی نظام میں ضم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ایم ٹیگ لازمی، ڈیجیٹل پارکنگ اور میٹرز لگانے کا فیصلہ

وزیرداخلہ نے کہا کہ اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنانے کے لیے کیپٹل اسمارٹ سٹی منصوبے کو ماڈل کے طور پر اپنایا جائے گا اور اس کے سکوپ اور دائرہ کار کو پورے ملک تک بڑھایا جائے گا۔ آئی جی اسلام آباد پولیس نے اجلاس میں سیف سٹی سے کیپٹل سمارٹ سٹی منتقلی سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ محرم الحرام کے دوران سیف سٹی کیمروں کی مدد سے وقت اور وسائل کی بچت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:موٹروے پولیس نے بڑی شاہراہوں کیلئے خصوصی ایڈوائزری جاری کر دی

Scroll to Top